ق لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

ق لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ 16 اپریل کو ایک بوگس، غیر آئینی اور متنازع الیکشن کروایا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے الیکشن کو گورنر اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب متنازع قرار دے چکے، یہ آئینی مسئلہ ہے اور جب تک واضح صورتحال سامنے نہیں آتی اس وقت تک الیکشن کو تسلیم نہیں کر سکتے۔ڈپٹی اسپیکر نے گیلری میں الیکشن کروایا جس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، مہمانوں کی گیلری میں میگان فون پکڑکرتو کوئی بھی الیکشن کروا سکتا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ جس طرح جعلی الیکشن کروایا اسی طرح کوئی جعلی گورنر ڈھونڈ کر جعلی حلف بھی لے لیں، ہم نے آئینی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اس غیر آئینی الیکشن کو چیلنج کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔دوسری جانب ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں چوہدری پرویزالٰہی کے امیدوار ، ان کے پرائیویٹ سکیورٹی چیف، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت 15 اراکین پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے