وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد : قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نامزد وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا۔وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں ہوئی۔۔30 وفاقی وزراء اور وزائے مملکت نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں وزیراعظم کے 4 مشیر بھی شامل ہیں۔30 ارکان پارلیمنٹ نے بطور وفاقی وزیر اور 4 ارکان نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا۔
حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ن کے 14 اور پیپلز پارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں۔دیگراتحادی جماعتوں سےتعلق رکھنے والے وزرا بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔قبل ازیں بتایا گیا کہ نئی وفاقی کابینہ 34 رکنی ہوگی جس میں پیپلزپارٹی کے 11 ، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے جب کہ 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی ، تقریب حلف برداری کے بعد وفاقی وزرا کے محکموں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، ایاز صادق، رانا تنویر، خرم دستگیر، سعد رفیق، جاوید لطیف، ریاض پیرزادہ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور اعظم نذیر تارڑ کابینہ کا حصہ ہیں ، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان، قادر پٹیل، شازیہ مری، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین ، احسان الرحمان اور عابد حسین کابینہ کا حصہ ہوں گے۔