پنجاب اسمبلی میں زخمی ہونے والی پی ٹی آئی رہنما کوما میں چلی گئیں
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں زخمی ہونے والی پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تشدد سے زخمی ہونے والی تحریک انصاف کی رکنِ اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کے دماغ میں خون جم گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اینجوگرافی کی مگرطبیعت نہ سنبھل سکی اور اب وہ کوما میں چلی گئیں ،وہ وینٹی لیٹر پر ہیں طبیعت انتہائی تشویشناک ہے۔
پنجاب اسمبلی میں تشدد سے زخمی ہونے والی تحریک انصاف کی رکنِ اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہوگئی ڈاکٹرز کے مطابق انکے دماغ میں خون جم گیا ہےاینجوگرافی کی مگرطبیعت نہ سنبھل سکی م اب وہ کوما میں چلی گئیں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں طبیعت انتہائی تشویشناک ہے#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/bEKf6RxgVo
— Kanwal Shauzab Ex-MNA (@KanwalMna) April 19, 2022