بجلی کا بحران شدید‘ شہروں میں 6 اور دیہات میں 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

بجلی کا بحران شدید‘ شہروں میں 6 اور دیہات میں 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد : اپریل میں ہی ملک میں بجلی کا بحران شدید ہوگیا ‘ شہروں میں 6 اور دیہات میں 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہونے لگی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور، راولپنڈی ، فیصل آباد ، ملتان ، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہات میں 10 گھنٹے تک بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے ، جس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال مزید بڑھ گیا ، گرمی کی شدت بڑھتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب 4400 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جب کہ لیسکو کو 3650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ، اسی طرح فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ادھر بلوچستان میں بھی کچھ اسی طرح کی صورتحال ہے جہاں کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں ، کوئٹہ شہر میں 6 سے 7 گھنٹے اور مضافات میں 12 سے 13 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے