ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشہ چار روز میں ڈالر 6 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1.33 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187.25 روپے ہو گئی ہے۔ رواں کاروباری ہفتے میں مسلسل چوتھے روز ڈالر مہنگا ہوا ہے اور چار دنوں میں ڈالر 5 روپے 70 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔
گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید184.40روپے سے بڑھ کر185.80روپے اور قیمت فروخت184.50روپے سے بڑھ کر186روپے ہو گئی اسی طرح 1.20روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 184روپے سے بڑھ کر185روپے اور قیمت فروخت185روپے سے بڑھ کر186.20روپے ہو گئی ۔