طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا
اسلام آباد: طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا، طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز طارق فاطمی کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔کیبنٹ ڈویژن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر طارق فاطمہ کے بطور معاون خصوصی تعیناتی کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا۔
تاہم حکومت ذرائع کے مطابق طارق فاطمہ سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔۔طارق فاطمی اس سے قبل 2013 سے 2017 میں بھی اٴْس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے تھے۔یہاں واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ملکی معاشی صورتحال پر بلائے گئے اہم اجلاس میں طارق فاطمی کی شرکت پر ن لیگ کے چند رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔