ثانیہ مرزا اور وینا ملک کے درمیان جنگ شدت اختیار کرگئی

ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر جہاں پاکستانی شائقین مایوسی کا شکار ہیں وہیں میچ سے قبل وائرل ہونے والی شیشہ بار کی ویڈیو نے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے اور اسی ویڈیوکے باعث کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان لفظی جنگ اب شدت اختیار کرچکی ہے۔

میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں شعیب ملک، ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا، امام الحق اوروہاب ریاض ایک شیشہ بار میں موجود تھے یہ ویڈیو میچ سے قبل کی تھی۔

ثانیہ مرزانے اس ویڈیوبنانے والے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بغیر اجازت ویڈیو بنانا ہماری پرائیویسی کے خلاف ہے اس صورتحال میں جب ہمارے ساتھ ایک بچہ موجود ہے، اور ہاں لوگوں کو باہر جاکر کھانا کھانے کی اجازت ہےاگر وہ میچ ہار بھی جائیں، اگلی بار بہتر کوشش کرنا۔

میچ سے قبل کھلاڑیوں کی شیشہ بار میں موجودگی پر جہاں لوگ کھلاڑیوں پر شدید غصہ ہیں وہیں وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو ازہان ملک(شعیب ثانیہ کے بیٹے) کو شیشہ بار میں لے جانے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ثانیہ میں آپ کے بچے کے لیے بہت فکر مند ہوں، تم لوگ اسے شیشہ بار میں لے گئےکیا وہ خطرناک جگہ نہیں ہے؟ اور جہاں تک میں جانتی ہوں آرچیز میں زیادہ تر جنک فوڈ ملتا ہے جو ایتھلیٹ کے لیے بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔ تمہیں ضرور اس بارے میں معلوم ہوگا کیونکہ تم خود ایک ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ایک ماں بھی ہو۔

تاہم ثانیہ مرزا کو وینا ملک کی فکر مندی بالکل بھی پسند نہیں آئی اور انہوں نے وینا کوٹوئٹر پر ہی کھری کھری سناتے ہوئے کہا وینا میں اپنے بچے کو شیشہ بار میں لے کر نہیں گئی تھی، اس کے علاوہ اس بات سے تمہارا یا کسی اور کا کوئی لینا دینا نہیں، میں اپنے بچے کا خیال کسی اور سے زیادہ بہتر انداز میں رکھ سکتی ہوں۔ دوسری بات میں نہ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی ڈائٹیشن (کھلاڑیوں کی غذائی ماہر) ہوں اورنہ ہی ان کی ماں یا پرنسپل ہوں۔

اس کے ساتھ ہی ثانیہ مرزا نے وینا ملک کے ماضی میں میگزین کور کے لیے کیے گئے فوٹو شوٹ کو لے کر وینا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اگر میں آپ کی جگہ ہوتی تو آپ کے بچوں کے لیے زیادہ فکر مند ہوتی کہ وہ لوگ کہیں یہ فوٹوشوٹ نہ دیکھ لیں، کیا آپ کو نہیں معلوم کہ وہ زیادہ خطرناک تھے، تاہم فکر مند ہونے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ بعد ازاں ثانیہ مرزا کو شاید اپنے الفاظ کی سینگینی کا اندازہ ہوگیا اور انہوں نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

لیکن وینا ملک کو اپنا ماضی کھنگالا جانا بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے ثانیہ مرزا کو دوبدو جواب دیتے ہوئے کہا میں نے مہذب انداز میں صرف اپنی فکر مندی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم آپ کی ٹوئٹس سے دنیا پر آپ کا اصلی چہرہ واضح ہوگیا۔ پیاری بھابھی! کسی کی ذاتی زندگی پر حملے کرنا اور نہایت پستی میں گرجانا آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔

وینا ملک نے مزید کہا میں پچھلے 5 برسوں سے فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں ہوں، میں تین بار خانہ کعبہ جاکر رو روکر اپنے کیے کی معافی مانگ چکی ہوں، اب مجھ میں بہت زیادہ بہتری آچکی ہے۔ میں ہزار بار کہہ چکی ہوں کہ وہ فوٹوشوٹ فوٹوشاپ کیا گیا تھا لیکن پھر بھی یہ لوگ سوچتے ہیں کہ میں آسان نشانہ ہوں، میری کردار کشی کرنا آسان ہے اور میرے ماضی کو یاد دلاکر یہ لوگ مجھے چپ کراسکتے ہیں لیکن میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ اب یہ نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ وینا نے ثانیہ مرزا کے ڈیلیٹ کیے ہوئے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھوڑی ہمت پکڑو اوراپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ مت کرو، قسمت سے ٹیکنالوجی بہت آگے بڑھ چکی ہے اور لوگ اپنے کیے ہوئے کو چھپا نہیں سکتے۔

ثانیہ نے وینا کی ٹوئٹس کے جواب میں کہا آپ کو اپنی مایوسی اور تناؤ کو باہر نکالنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ استعمال کرنا چاہئے، سکون سے رہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے