مندناکریمیی کااپنےبارے بالی ووڈ میں تہلکہ خیز انکشاف

مندناکریمیی کااپنےبارے بالی ووڈ میں تہلکہ خیز انکشاف

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی ایرانی اداکارہ مندنا کریمی ٹی وی سیریز ’لاک اپ‘ میں شریک تھی جہاں اس نے یہ انکشاف کرکے لوگوں کو حیران کر دیا کہ اس کے ایک فلم ساز کے ساتھ خفیہ تعلقات تھے اور وہ حاملہ بھی ہو گئی تھی تاہم بعد ازاں اس فلم ساز نے مندنا کے ساتھ تعلق ختم کر لیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں مندنا کریمی سے اس انکشاف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ”مجھے سیریز کے فارمیٹ کی وجہ سے ایک راز بتانا تو چنانچہ میرے پاس یہ راز تھا جو میں نے بتا دیا۔ میں کل ہی اداکارہ نہیں بنی ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ اداکارہ کی زندگی میں ہونے والا ہر واقعہ فوراً سے پہلے شہرت پا جاتا ہے۔“

دوران انٹرویو مندنا کریمی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اس فلم ساز کا اب بھی نام نہیں بتانا چاہتیں؟ اس پر مندنا کریمی نے کہا کہ ”یقینا میں اس کا نام نہیں بتاﺅں گی۔ تاہم یہاں میں یہ واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میرے یہ راز بتانے کے بعد ایک افواہ گردش کر رہی ہے کہ شاید وہ فلم ساز انوراگ کیشپ ہیں۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ وہ انوراگ بالکل نہیں ہے۔ انوراگ اور میں بہترین دوست تھے اور اب بھی ہیں۔

واضح رہے کہ 33سالہ مندنا کریمی ایران کے دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئی تھی تاہم بالی ووڈ میں کیریئر شروع کرنے کی غرض سے وہ بھارت منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے 2017ءمیں فیشن ڈیزائنر گورو گپتا کے ساتھ شادی کی جو زیادہ دیر چل نہ سکی اور 2021ءمیں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے