عمران خان کے خلاف سازش کے ’ٹھوس ثبوت‘ موجود نہیں: نوم چومسکی

عمران خان کے خلاف سازش کے ’ٹھوس ثبوت‘ موجود نہیں: نوم چومسکی

ماہر لسانیات اور بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک میں امریکی مداخلت کے شدید ناقد پروفیسر نوم چومسکی نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف کسی بھی امریکی سازش کے شواہد نظر نہیں آ رہے۔
اتوار کو پاکستانی صحافی رمیز رحمان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پروفیسر نوم چومسکی نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کے خلاف سازش کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جاسکتا لیکن انہوں نے اس سازش کے کوئی ’بامعنی شواہد‘ نہیں دیکھے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر کے سفارتی مراسلے کو کس طرح دیکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے کوئی ’ٹھوس ثبوت‘ نہیں سمجھتے۔
پاکستان میں عمران خان کے حامی اس سفارتی مراسلے کو سازش کا ٹھوس ثبوت گردان رہے ہیں۔
پروفیسر نوم چومسکی اس حوالے سے کہتے ہیں ’اس منطق کے مطابق تو پھر دنیا بھر میں تواتر سے حکومتوں کی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ یہ بے معنی ہے۔‘

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے