عمران خان کا لانگ مار چ کی تیاریوں کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا لانگ مار چ کی تیاریوں کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مار چ کی تیاریوں کیلئے لاہور، پشاور اور ملتان کے دورے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، عمران خان پارٹی کارکنان ، سیاسی وسماجی شخصیات کو لانگ مارچ کیلئے متحرک کریں گے، الیکشن کمیشن کے خلاف ملک گیر احتجاج بھی کیا جائے گا۔ دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلا س میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کارکنان کو یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کرتے ہیں، اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔
پارٹی اجلاس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مار چ کی تیاریوں کیلئے لاہور، پشاور اور ملتان کے دورے کرنے کا اعلان بھی کیا۔
دورے کے مقامات پر عمران خان پی ٹی آئی کارکنان اور سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کی تیاری کی جائے ، کارکنان الیکشن کمیشن دفاترز کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے