پنجاب میں نگران کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ

پنجاب میں نگران کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور : پنجاب میں نگران کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،بول نیوز کے مطابق حکومت سازی کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے قریبی ساتھیوں و قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے۔ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک پنجاب کی اگلی حکومت کے متعلق فیصلہ نہیں کیا جاتا اس وقت کے لئے نگران کابینہ کا اعلان کیا جائے تاکہ صوبے کے معاملات کو احسن انداز سے چلایا جا سکے۔

نگران وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد صوبے کی بہتری کے لئے نگران کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا تھا،اور اس کے بعد ان کو نگران وزیراعلی پنجاب بنایا گیا تھا ،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا تھا،پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔

گورنرچودھری سرور نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا،گورنرپنجاب نے مراسلے میں کہا کہ قائدایوان کا عہدہ خالی ہوچکا، عثمان بزدار نے 20 اگست 2018 کو حلف اٹھایا تھا۔عثمان بزدار 2001 سے 2008 تک تونسہ کے تحصیل ناظم رہے، 2013 میں پہلی بار پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔2018ء میں ایم این اے منتخب ہو کر 20 اگست کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے