حکومت نے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی

حکومت نے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی

اسلام آباد : حکومت نے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے ، بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، جس سے صارفین پر 28 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔

بتایا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا ئی تھی ، درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی گئی تھی ، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، جس سے بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی ، اسی دوران فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی جب کہ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی اور 17 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں ایران سے بجلی درآمد کی گئی ، 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوگئی ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے