درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کا امکان

درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کا امکان

لاہور : درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کا امکان، پاکستان جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں آ رہا ہے، غیر ملکی ماہر موسمیات نے پاکستان میں طویل گرمیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگ نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ماہر موسمیات اسکوٹ ڈنکین نے پاکستان اور بھارت میں طویل گرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مارچ کے ابتداء سے ہی گرمی کی لپیٹ میں رہے ہیں، دونوں ممالک جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔

حالیہ گرمی کے دوران درجہ حرارت اپریل کی ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتا ہے۔ ماہر موسمیات اسکاٹ لینڈ نے کہا کہ پاکستان کے کچھ حصے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

غیر ملکی ماہر موسمیات ک مطابق جیسے جیسے ہمارا سیارہ گرم ہوتا جائے گا، گرمی کی لہریں زیادہ شدید ہوتی جائیں گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے8 جبکہ بالائی علاقوں میں 5 سے7ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے