حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا
اسلام آباد: حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی،ان کوعام پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیاہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنے دستاویزت جمع کروائی تھیں۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا گیا، نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی مدت 10سال ہے، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری کیا گیا۔