بلاول بھٹوزرداری نے وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا

بلاول بھٹوزرداری نے وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلاول بھٹوسے حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو جبکہ اس موقع پر پی پی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین بھی موجود تھے۔
حلف برداری کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے گلے مل کر انہیں مبارکباد دی۔ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بطور وزیرخارجہ وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے