گورنر پنجاب کا آج بھی حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف نہ لینے کا فیصلہ

گورنر پنجاب کا آج بھی حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف نہ لینے کا فیصلہ

لاہور : گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آج بھی حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ، گورنر پنجاب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کریں گے ، اگر ضرورت پڑی تو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا ۔ اے آر وائی نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ حمزہ شہباز کے حلف کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں عدالتی حکم کے خلاف تمام آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آئینی ماہرین نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کرنے کا مشورہ دیا ، اس ضمن میں آئینی ماہرین نے گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت آئینی حدود سے تجاوز نہیں کرسکتی اور صدر مملکت یا گورنر کو احکامات نہیں دے سکتی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے