اٹلی نے پاکستان کو سال2022 کیلئے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کردیا
اسلام آباد ؛ اٹلی نے پاکستان کو سال 2022 کیلئے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کردیا، اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہرسلیم کا کہنا ہے کہ سیزنل ورک ویزا پاکستانی لیبرفورس کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے، پاکستان نے لیبرمعاہدے کا مسودہ اطالوی حکومت کے حوالے کردیا ہے، پاکستان نے 372 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا، اٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 38 فیصد ہے۔
اطالوی حکومت نے پاکستان کو سال 2022 کیلئے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کردیا۔ سیزنل ورک ویزا پاکستانی لیبر فورس کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے، پاکستان نے لیبر معاہدے کا مسودہ اطالوی حکومت کے حوالے کردیا ہے۔ جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021-22 میں عالمی وبا کے باوجود پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں41 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کی برآمدات 9 ماہ میں 805 ملین ڈالر رہی جو تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، پچھلے مالی سال کے مقابلے میں پاکستان کے تجارتی سرپلس میں65 فیصد اضافہ ہوا۔