عید کی چھٹیوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

عید کی چھٹیوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد : ملک میں عید کی چھٹیوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی سامنے آگئی ۔ محکمہ موسمیات سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران گرمی کی حالیہ شدید لہر میں کمی کا امکان ہے اس سلسلے میں یکم سے 3 مئی کے دوران صوبہ بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ یکم سے 2 مئی کے دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلے گی ، 2 سے 4 مئی کے دوران اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی گرد آلود ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح یکم سے 5 مئی کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا اور کشمیر گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جب کہ 2 سے 5 مئی کے دوران گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے