کیپٹن(ر) صفدر کی سٹول پر بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کیپٹن(ر) صفدر کی سٹول پر بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور :حمزہ شہباز کی حلف برداری تقریب میں کیپٹن صفدر کی سٹول پر بھیٹنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی ہے۔ کیپٹن صفدر کوبیٹھنے کے لیے صوفہ نا ملا، تقریب حلف برداری میں اگلی صف میں بیٹھے کیپٹن صفدر سٹول پر بیٹھے گئے۔ صحافی نوشین یوسف نے مریم صفدر اور دیگر کے ہمراہ بیٹھے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بارے میں کہا کہ ان کے لیے بھی صوفہ ہونا چاہیے تھا۔

اسٹول پر بٹھانا نامناسب ہے۔کسی نے لکھا کہ امریکی سازش میں کیپٹن صفدر شامل نہیں اس لیے صوفہ نہیں دیا گیا۔کچھ دیر قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنر ہاؤس پنجاب کے سبزہ زار میں ہونے والے حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف لیا ، اس دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، ن لیگی رہنماء کیپٹن ر صفدر ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت وفاقی وزراء ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور مہمانوں سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس میں موجود تھی ، ن لیگی کارکنوں کی جانب سے اس موقع پر نعرہ بازی بھی کی گئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے