روبینہ افضل خان کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری

روبینہ افضل خان کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری

لاہور : پروینشنل سروس بورڈ کے اجلاس میں روبینہ افضل خان کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے اور انہیں ڈی جی پی آر لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے

روبینہ افضل اس سے قبل ڈی جی پی آر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے چکی ہیں اور اس وقت ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں

اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل روبینہ افضل نے مختلف حیثیتوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈ ی جی پی آر کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور صحافتی حلقوں نے روبینہ افضل کی ترقی پر انہیں مبارکباد دیتے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ان کی اے ڈی جی پی آر تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے