آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا بنچ دوسری بار ٹوٹ گیا
کراچی: آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا سندھ ہائی کورٹ کا بنچ دوسری بار ٹوٹ گیا۔
جسٹس محمد سلیم جیسر نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذوری ظاہر کردی۔ نیا بینچ تشکیل دینے کے لیئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوادیا گیا۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 1 ارب چار کروڑ روپے کرپشن کیس میں آغا سراج درانی، مسیح الدین، گلزار احمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
جسٹس محمد سلیم جیسر نے درخواست کی سماعت سے معذوری ظاہر کردی اور نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔ اس سے پہلے جسٹس کے کے آغا نے بھی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔