وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کا برق رفتار آغاز
تحریر:حامد جاوید اعوان
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے فوراً بعد سے برق رفتاری کے ساتھ صوبے میں عوامی مسائل حل کرنے عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز تر کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اور دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے انہوں نے یوم مئی کے حوالے سے مختلف اجلاسات میں مزدوروں اور محنت کشوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کے ساتھ انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج لوگوں کے گھروں میں بچوں کیلئے دودھ اوربزرگوں کی دوا کیلئے پیسے نہیں، حمزہ شہباز نے 12 کروڑ افراد کی ذمہ داری کا بیڑا اٹھایا ہے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور کے آڈیٹوریم میں لیبر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش اور مزدور ہمارے معاشرے کا سب سے زیادہ قابل قدر طبقہ ہیں۔ محنت کش اللہ کا دوست ہے کیونکہ وہ رزق حلال کماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نام بھول جاتے ہیں اچھے کام دنیا اور آخرت میں کام آتے ہیں۔ وہی کام کرنا چاہتے ہیں جس سے لوگ خوش اور اللہ راضی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج سے ٹھان لی ہے سیاست ایک طرف بس مخلوق خدا کی خدمت کرنی ہے۔اللہ کی مخلوق کی خدمت کی ایک گواہی بھی ہماری نجات کے لئے کافی ہو گی۔
جھوٹے اعلان نہیں کروں گا، ایسی بات کروں گا جس پر پہرہ دے سکوں۔مزدوروں کے مطالبات نوٹ کر لئے جو قابل عمل ہوں گے ان کا اعلان نہیں عمل کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج آیا ہوں جب دوبارہ یہاں آؤں گا تو لوگوں کو عملی اقدامات کر کے دکھاؤں گا۔وزیرا علیٰ حمزہ شہباز نے لیبر ڈے کی تقریب میں سول ہسپتال میں بیمار بچی کے اداس والد کا دلگیر لہجے میں ذکر کیا۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے تقریر میں کوٹ لکھپت جیل کے بارے میں بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔تقریب میں ایم پی اے میاں کاظم پیرزادہ، سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن، سیکرٹری لیبر، کمشنر بہاول پور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بہاول پور، مزدوروں اور محنت کشوں نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں اجلاس،ڈویلپمنٹ اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ڈیزل کی قلت کے معاملے پر ضروری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے انڈسٹریل ویسٹ کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں، دریائی آلودگی کے خاتمہ کا شعور وقت کی اہم ضرورت ہے بہاولپور میں سپیڈو بس کے اجراء کی حتمی تاریخ فائنل کرنے عزم کے ساتھ یہ کہا کہ ، بہاولپور کے روایتی دروازوں کی تعمیر و مرمت اور بیوٹیفکیشن کی جائیگی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویلپمنٹ اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے بہاولپور میں سپیڈو بس کے اجراء کی حتمی تاریخ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کہا کہ ترقیاتی منصوبے اراکین اسمبلی کی مشاورت سے تشکیل دیئے جائیں گے۔ بہاولپور میں سپیڈو بس چلانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
وزیرا علیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈیزل کی قلت کے معاملے پر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کریں۔ انڈسٹریل ویسٹ کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔ دریائی آلودگی کے خاتمہ کا شعور وقت کی اہم ضرورت ہے۔سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا ازسر نو جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ حاصل پور میں ٹراما سنٹر اور کارڈیک سنٹر کے فنکشنل ہونے میں رکاوٹیں دور کی جانی چاہئیں۔بہاول پور کے روایتی دروازوں کی تعمیر و مرمت اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ سیکرٹری انرجی کی قائد اعظم سولر پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ، چوہدری طارق بشیر چیمہ، ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی، اراکین پنجاب اسمبلی کاظم پیرزادہ، خالد وارن، میاں شعیب اویسی، ظہیر اقبال چنڑ، حسینہ بیگم، سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن، سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ، سابق ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی، ڈاکٹر رانا محمد طارق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی، کمشنر بہاول پور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور دیگر حکام نے شرکت کی محمد حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ یکم مئی محنت کش طبقے کی خدمات کے اعتراف کا دن ہے کم ازکم اجرت 25ہزار روپے پر عملدرآمد یقینی بنائینگےمحنت کش کو اللہ تعالیٰ کا دوست قرار دیکراس کی عظمت کو تسلیم کیا گیا ہے، محنت کش بھائیوں کے دکھ محسوس کرسکتا ہوں، انکے درد بانٹیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازنے مزدوروں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ لیبر ڈے پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کی بحالی کے عزم کااظہار کرتا ہوں -مزدور کو اس کے حقوق دئیے بغیر ملک کی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا-یکم مئی محنت کش طبقے کی خدمات کے اعتراف کا دن ہے-انہوں نے کہا کہ محنت کش بھائیوں کے دکھ محسوس کرسکتا ہوں،ان کے درد بانٹیں گے-انہوں نے کہا کہ میرا دل مزدوروں اور محنت کشوں کے ساتھ دھڑکتا ہے-مزدوروں اوران کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کریں گے-یکم مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں او ر یہ دن ہمیں جبر واستبداد کے خلاف مزدوروں کی عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ یکم مئی مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کے بارے میں عزم کی تجدید کا موقع فراہم وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لا اینڈ آرڈر کمیٹیوں کو فعال کیا جائے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاوزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال،غیر ملکی افراد خصوصاً چینی باشندوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا
وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، غیر ملکی افراد خصوصاً چینی باشندوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا اور عید پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے انتظامات پر غورکیاگیا۔ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ سینیٹر رانامقبول احمد،ایم پی ایز اویس لغاری، ملک محمد احمد خان، جہانگیر خانزادہ، ذیشان رفیق، عطا تارڑ، چیف سیکرٹری اجلاس میں شریک ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمدحمزہ شہبازشریف نے صوبے کے بعض شہروں میں ڈیزل کی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جائے اور انتظامیہ اپنے اضلاع میں پٹرول پمپس کو باقاعدگی سے چیک کرے۔کاشتکار میرے بھائی ہیں،حمزہ شہباز نے کہا کہ ان کے مسائل کا پورا احساس ہے۔ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی فوری رابطہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ڈیزل کی قلت کی وجوہات اورڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں اراکین پنجاب اسمبلی اویس لغاری، ملک محمد احمد خان، چودھری محمد اقبال، اجمل چیمہ، رمضان صدیق بھٹی، عطاتارڑ، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ سیکرٹریز، کمشنرلاہورڈویژن اورڈی سی لاہور نے شرکت کی جبکہ کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی سیاست یا الیکشن کو چھوڑ دیں،صرف اللہ کی مخلوق کا سوچیں اورانہیں ریلیف دیں:حمزہ شہباز، آٹے کی قیمت مزید کم کرنے کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو انسانی بس میں ہوا وہ کرگزروں گا، وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ صوبے کے عوام کو کم نرخوں پرآٹا ملنا ان کا حق ہے۔ پنجاب کے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث اللہ تعالیٰ کی مخلوق پریشان ہے۔ہم نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ عوام کو ریلیف دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
سیاست یا الیکشن کو چھوڑ دیں،صرف اللہ کی مخلوق کا سوچیں اورانہیں ریلیف دیں۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو انسانی بس میں ہوا وہ کرگزروں گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے اورفوری قابل عمل پلان پیش کیا جائے۔اس نیک کام میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف ملنے سے عام آدمی کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ملے گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ صوبے کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کی جائے اورگندم و آٹے کی غیر قانونی نقل و حرکت کوسختی سے روکا جائے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی زیر صدارت وزیراعلیٰ میں منعقدہ اجلاس میں گندم خریداری ہدف اورآٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا۔اراکین پنجاب اسمبلی اویس لغاری،ملک محمد احمدخان، نعمان لنگڑیال، بلال یاسین، رانا اعجاز نون، ذیشان رفیق، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عطاتارڑ،چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمدحمزہ شہباز شریف نے بہاولپور کا دورہ کیا اور سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں وفاقی وزراء، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،ٹکٹ ہولڈر اورپارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ عوامی نمائندوں نے وزارت اعلی کامنصب سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر صوبہ بھر میں کام کریں گے۔ بہاولپور صوبہ کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاس کرائی تھی۔ عددی اکثریت کے ہونے پر اس قرارداد پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں سپیڈو بس کی بحالی کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔عمران نیازی کے دورمیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں اضافہ ہوا۔قائد اعظم سولر پارک کے قیام کے بعد سابق حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہ کی۔ ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دکھایا جس سے نوجوانوں کے خواب چکنا چور ہوئے ۔ مدینہ منورہ میں طاق رات میں عمران نیازی کے ایما پر غلیظ زبان استعمال کی گئی اور مسجد نبوی کے تقدس کا خیال نہ رکھا گیا۔عمران نیازی توشہ خانہ کا حساب دیں۔ مخلوق خدا روٹی کو ترس رہی ہے۔ سابقہ دور میں کرپشن کا بازار گرم تھا۔
شہباز شریف کے دور میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ صوبہ بھر میں خراب ڈائیلاسز مشینیں فنکشنل کی جائیں گی۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گااور آر او پلانٹس کو درست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں جو کچھ ہوا اس پر پوری قوم شرمندہ ہے۔اس واقعہ سے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ حمزہ شہبازنے کہا کہ میں اپنے قائد محمد نواز شریف اور جماعت کامشکور ہوں جنہوں نے اس کارکن کو وزیراعلیٰ بنایا۔انہوں نے کہا کہ سابق دور میں عمران نیازی نے ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کا دھوکہ دیااوریہ لوگ ساؤتھ پنجاب صوبہ کے نعرے پر حکومت میں آئے لیکن ساؤتھ پنجاب کو انہوں نے کوئی منصوبہ نہیں دیا۔ ان کے دورمیں کوئی ہسپتال بنانہ کوئی سڑک اورنہ کوئی بجلی منصوبہ۔بلکہ ان کے دورمیں پیناڈول کی گولی بھی نہیں ملتی تھی۔نیا پاکستان کا جھوٹ بری طرح ناکام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے سامنے آئین اورعدلیہ کے احکامات چھوٹے ہیں لیکن اس کی اپنی انا بڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کام خود بولیں گے،انتقام کی سیاست کبھی کی ہے نہ کریں گے۔ہم بہاولپور صوبے کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر قوم کی رسوائی ہوئی ہے اوراس پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کے لئے پانی کامسئلہ حل کرنے کیلئے قابل عمل حل تلاش کیا جائے۔صوبہ بھر میں نہروں کی بھل صفائی کا فول پروف میکانزم وضع کیا جائے۔ہم نمائشی سیکرٹریٹ نہیں بنائیں گے۔ عمران نیازی نے سیکرٹریٹ کاشوشہ چھوڑا مگر کام کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اگلے دور ے میں مرکزی کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ عام آدمی کی روزمرہ زندگی میں بہتری لاناچاہتے ہیں۔شہروں اوردیہات کے لوگوں کو کوالٹی آف لائف مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین ہزار اوراس سے زائد آبادی والے علاقوں کی صفائی کا سسٹم وضع کیا جائے گا۔دوردراز علاقوں کی صفائی کیلئے سیاسی کارکنوں کے ذریعے فیڈ بیک لیں گے۔عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہبازنے بہاولپور کیلئے سپیڈو بس پراجیکٹ کی بحالی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ ملاقات کرنے والوں میں طارق بشیر چیمہ، ریاض پیر زادہ، نجیب الدین اویسی، کاظم پیر زادہ،خالد واران،شعیب اویسی ظہیر اقبال چنڑ، حسینہ بیگم، بلیغ الرحمن،اقبال چنڑ، رانا طارق، عقیل نجم ہاشمی، پروین مسعود بھٹی، راؤ صداقت علی خان اوردیگر شامل تھے۔