وزیراعظم نے اشتراوصاف کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اشتراوصاف کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اشتر اوصاف نوازشریف دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔اس سے قبل اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی اٹارنی جنرل بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
جاوید خان نی10 اپریل کو اپنا استعفیٰ ایک خط کے ذریعے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا۔اپنے استعفے میں انہوں نے لکھا کہ میں نے فروری 2020 سے پاکستان کے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس اعزاز کیلئے میں وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں۔