لندن:جمال چوہان کونسلر منتخب ہوگئے

لندن:جمال چوہان کونسلر منتخب ہوگئے

لندن(سٹاف رپورٹر)برطانیہ کے لوکل گورنمنٹ الیکشن مکمل ہوگئے۔ یہ الیکشن بہت اہمیت کے حامل ہیں۔برسراقتدارپارٹی خصوصا وزیراعظم بورس جانسن آج کل سخت تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ حالانکہ کے انکی کاکردگی بریگزٹ اور کووڈ19کے حوالے سے بہت شاندار رہی ہے۔انہی دنوں یوکرین کی لڑائی میں وہ پہلے عالمی رہنما تھے جویوکرین کی آزادی کیلئے کوشاں ہیں۔

ان انتخابات میں توقع کی جارہی تھی کہ پارٹی گیٹ کی وجہ سے کنزرویٹو پارٹی کو بھاری نقصان ہوگاجبکہ اب نتائج مکمل ہوچکے ہیں جس سے پتہ چلا ہے کہ لندن میںواقعی پارٹی کوبھاری نقصان ہواہےمگر باقی ملک میںپارٹی کی پوزیشن برقرار رہی ہے۔لندن کے علاقے خصوصا وارنز ورتھ، کیوسٹن ،رچمنڈ،ویسٹ منسٹراور بارنٹ میں دوسری پارٹیوںکو زیادہ ووٹ ملے ہیں۔جمال چوہان کیوسٹن سے منتخب ہوئے ہیں۔جہاں کی صرف تین سیٹیں کنزرویٹوکے پاس رہی ہیں۔باقی تمام سیٹیں لبرل ڈیموکریٹ جیت چکی ہے۔

جمال چوہان کی کامیابی اس وجہ سے اہمیت کی حامل ہے کہ یہ غیر ایشیائی علاقہ ہے،یہا ں پر مرکزی قیادت کی دلچسپی رہی اوروہ ایک سخت مقابلے کے بعد صرف چودہ ووٹوں سے جیتے۔جمال چوہان معروف برٹش پاکستانی، سابق رکن پنجاب اسمبلی اورروزنامہ "ریپڈ”کے چیف ایڈیٹر جناب ڈاکٹر اشرف چوہان کے بیٹے ہیں۔ذاتی حیثیت میں وہ لاء گریجویٹ ہیں۔پیشے کے لحاظ سے وہ سولسٹر ہیں اور سٹی فرمز میں کام کرتے ہیں۔ان کی کامیابی مستقبل میں ان کی مزید سیاسی کامیابی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے