لاہورہائیکورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد کردی

لاہور: ہائیکورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور بھائی سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں گرفتار ہیں۔

اس سے قبل دوران سماعت خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ سعد اور سلمان رفیق کا پیراگون سے کوئی تعلق نہیں، ان کے خلاف گواہی دینے والے ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ ان کے دوست ہیں اور پارٹنر نہیں، نیب نے قیصر امین بٹ کے بیان کو پہلے مسترد کروایا پھر مرضی کا بیان دلوایا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے