’’میاں منشا صاحب اپنے خزانے کا منہ کھولیں اور چپ کر کے 6،4ارب نکال دیں‘‘
لاہور:میاں منشا صاحب اپنے خزانے کا منہ کھولیں اور چپ کر کے 6،4ارب نکال کر چار ہسپتال پاکستان کے چاروں صوبوں میں بنائیں، پاکستان کی 22کروڑ عوام آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا معروف کاروباری شخصیت میاں منشا سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مشہور بزنس مین اور نشاط گروپ کے مالک میاں منشا سے ہسپتال بنانے کیلئے 4سے 6ارب روپے مانگ لیے جس پر انہوں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرادی، شہبازشریف نے کہا کہ آپ انسانیت کی خدمت کے لیے چھ ارب لگائیں، اللہ تعالیٰ 60 ارب دیں گے انشاء اللہ۔
صوبائی دارالحکومت میں سلیم ٹرسٹ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہے یہاں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہو گا، میں میاں منشا ءسے درخواست کروں گا کہ اس طرح کے 4ہسپتال چاروں صوبوں میں بنائیں۔