وزیراعظم کا فوری این سی او سی بحال کرنے کا حکم

وزیراعظم کا فوری این سی او سی بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم کا فوری این سی او سی بحال کرنے کا حکم۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لے لیا ہے اور وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب بھی کر لی ہے۔ گزشتہ روز قومی ادارہ صحت این آئی ایچ نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔
اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) کورونا وائرس ویکسینیشن ہے۔قومی ادارہ صحت کی طرف سے تمام اہل آبادی سے التماس کی جاتی ہے کہ اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے