میرے کیریئر کا فیصلہ چند بری پرفارمنسز پر نہیں کیا جا سکتا: حسن علی

میرے کیریئر کا فیصلہ چند بری پرفارمنسز پر نہیں کیا جا سکتا: حسن علی

لاہور :پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی حالیہ پرفارمنس پر تنقید کو قبول کیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ چند بری پرفارمنس ان کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔ کرکٹ پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں 27 سالہ حسن علی جو لنکا شائر کی نمائندگی کرنے والے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے انگلینڈ ہیں، نے کہا کہ وہ صرف کارکردگی دکھا کر لوگوں کو تنقید کرنے سے روک سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے یاد دلایا کہ میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے تمام فارمیٹس میں بین الاقوامی کرکٹ میں پرفارمر رہا ہوں۔
حسن علی نے کہا کہ ناقدین کو خاموش کرنے کا پرفارمنس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں وکٹیں نہیں لے سکا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرے کیریئر کا فیصلہ اسی بنیاد پر کیا جائے، میں فائٹر ہوں اور بھرپور واپسی کروں گا۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر میں نے تمام فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اگر میں دیکھتا ہوں تو میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے قومی ٹیم کا اگر پہلا نہیں تو دوسرا بہترین باؤلر رہا ہوں ، ایک کھلاڑی ہر میچ یا سیریز میں پرفارم نہیں کر سکتا، ماضی میں بہت سے عظیم کرکٹرز کو اپنے کیریئر کے دوران تنقید کا سامنا کرنا پڑا، محنت اور کوشش میرے ہاتھ میں ہے، اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے