مریم نواز کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ.
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے مریم نواز کو سیکیورٹی دینے کی منظوری دے دی۔ پولیس اور رینجرز اہلکار مریم نواز کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ مریم نواز کی رہائشگاہوں پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔وزارت داخلہ تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر مریم نواز شریف کو سیکورٹی دینے کی منظوری دی گئی۔
مریم نواز کو لاہور میں پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہو گی۔صدر ن لیگ ن نےمریم نواز کو سیکیورٹی دینے کی منظوری دی گئی۔خیال رہے کہ مریم نواز ان دونوں مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کر رہی ہیں۔