وزیراعظم کی جاسوسی پر اسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ برطرف
میڈرڈ: وزیراعظم کی جاسوسی پر اسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ کو برطرف کردیا گیا ہے ‘ہسپانوی حکومت نے وزیراعظم، وزرا اور دیگرسیاسی راہنماﺅں کے فون ٹیپ کرنے پرخفیہ ایجنسی کی پہلی خاتون سربراہ پازایسٹین کو برطرف کردیا گیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسپین کی خفیہ ایجنسی پر اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی سافٹ وئیر پیگاسس کے ذریعے وزیراعظم، وزیردفاع اور دیگر سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی کا الزام ہے.
وزیراعظم کا فون مئی 2021 میں دو مرتبہ ہیک کیا گیا اور ایک مرتبہ ڈیٹا لیک ہوا نشریاتی ادارے کے رابطہ کرنے پر وزیراعظم آفس نے ان خبروں پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے.