انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 192روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا
کراچی :ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر190روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر192روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر بھی بڑھ گئی ہے ۔ملک میں جاری سیاسی افرا تفری کے بعث امریکی ڈالر کی اونچی اڑان رک نہ سکی اورکاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کرلی۔
قبل ازیں یکم اپریل کو سیاسی انتشار کے سبب ڈالر 188 روپے 25 پیسے پر پہنچا تھا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.20پیسے کا اضافہ ہوا