بھارت میں مسافر بس سے کروڑوں روپے مالیت کے بندر برآمد
نئی دہلی: بھارتی کسٹم افسران نے مسافر بردار بس سے کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی بندر ضبط کر لیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کسٹم افسران نے ریاست آسام سے سیلیگوری جانے والی بس کو مغربی بنگال میں روکا تو بس سے غیرملکی نسل کے بندر برآمد ہوئے۔
مسافر بردار بس میں چار بندر موجود تھے جنہیں چین، بنکاک اور آسٹریلیا سے براستہ بھارت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں منتقل کیا جا رہا تھا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بندروں کی مالیت 2 کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد ہے اور ابھی تک کسی نے بندروں کی ملکیت کا دعویٰ بھی نہیں کیا ہے۔