شاہین شاہ آفریدی کا ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے فوری وطن واپسی کا فیصلہ
لاہور : مڈل سیکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
مڈل سیکس کاؤنٹی نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ڈیوٹی کے لیے وطن واپسی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کاؤنٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور ساتھ ہی اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ شاہین جون میں دوبارہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ شاہین آفریدی نے مڈل سیکس کی جانب سے کائونٹی کرکٹ ڈویژن ٹو میں 3 میچز میں 14 وکٹیں حاصل کیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔