ملکی خزانہ خالی ہونے کا سلسلہ جاری

ملکی خزانہ خالی ہونے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: ملکی خزانہ خالی ہونے کا سلسلہ جاری، ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 28 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر190ملین ڈالر کمی کے بعد16.37ارب ڈالرہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 6 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم10.30 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم6.06 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 28 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جمعرات کو بھی رک نہ سکی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی انتہائی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.90پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 189.90روپے سے بڑھ کر191.60روپے اور قیمت فروخت190.10روپے سے بڑھ کر192.00روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 191روپے اور قیمت فروخت 192روپے پر برقرار رہی تاہم ایک موقع پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر193روپے تک بھی فروخت کیا گیا ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے