ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر تبدیل کرنا عمران خان کا نہیں میرا آئیڈیا تھا: احسان مانی
لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین احسان مانی نے ایک بار پھر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ایک انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ یہ میرا خیال تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کیا جائے۔ صرف متضاد رائے یہ تھی کہ عمران 6 ٹیمیں چاہتے تھے جبکہ میرا مشورہ تھا کہ اس کی بجائے 8 ٹیموں سے شروعات کی جائے۔