عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
کراچی: کاروباری ہفتے کے پانچویں روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالرز کی کمی سے 1818 ڈالر ہوگیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی سے ایک لاکھ 35 ہزار 300 روپے اور فی 10 گرام قیمت 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 998 روپے پر پہنچ گئی۔