پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ میں معاوضہ بڑھانے کا فیصلہ
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے سینٹرل کنٹریکٹ میں معاوضے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے اور 2 فارمیٹ ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹ میں کنٹریکٹ دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اس ہفتے تک متعدد میٹنگز ہوئی ہیں اور کئی ایک تجاویز سامنے آئی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے لحاظ سے کنٹریکٹ دینے کی تجویز ہے، کھلاڑیوں کو 2 فارمیٹ کے لحاظ سے کنٹریکٹ دینے کی بات ہورہی ہے۔