محمدعرفان ناگرہ کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہبازشریف سے ملاقات
لاہور(نمائندہ خصوصی) گذشتہ روز محمدعرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہبازشریف سے 180ایچ، ماڈل ٹاؤن لاہور میں خصوصی ملاقات ہوئی، محمدعرفان ناگرہ نے میاں حمزہ شہبازشریف کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے خصوصی مبارک باد بھی پیش کی اور کہا انشاء اللہ حکومت پنجاب بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح دیارغیر میں اسحاق ڈار کی زیرسرپرستی اور بیرسٹر امجد ملک اورنورالحسن تنویر کی کوششوں سے مسلم لیگ ن کی ممبرشپ جاری ہے اس کی مثال نہیں ملتی، جس پر حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ آپ ہماری پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں کے جو بھی جائز مسائل ہوں ہم حل کریں گے۔ حمزہ شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب نے محمدعرفان ناگرہ کی بھی پارٹی خدمات کو سراہا۔