معاملات تشویشناک ہیں،شاہد خاقان

معاملات تشویشناک ہیں،شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معاملات گہرے اور تشویشناک ہیں، مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا۔انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجوہ حکومت کی کوشش ہے معاملات پر قابو پایا جائے۔آج سیاسی مفادات کو پیچھے کرکے ملک کو اولین ترجیح دینا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں خرابیاں پیدا کی ہیں۔سیاسی مفادات کو پیچھے ڈالنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جو حالات ہیں ان میں سیاست ثانوی حیثیت اختیار کر گئی، غلطیاں کسی اور کی ہیں ، معیشت کی حالت کو ملاحظہ کریں۔شاہد خاقان نے مزید کہا کہ قرض پر لیتے رہے اور ملک چلاتے رہے، ان معاملات پر قابو پانا آسان نہیں ہوتا، انشاءاللہ ملکی معیشت کو استحکام دیں گے۔

عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ گئی ہے۔ملک میں احتساب کے معاملات عوام کے سامنے آ چکے ہیں،اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ احتساب کے عمل کو بھی برقرار رکھے اور نیب بھی ختم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں مشاورت ہوئی کہ کس طرح ملکی معاملات حل کیے جائیں، ابھی تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، کوشش ہے کہ عوام ہر کم سے کم دباؤ پڑے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے