وزیراعظم شہبازشریف، حکومت میں شامل تین بڑی اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی‘ایم کیو ایم اورجے یوآئی(ف) کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف، حکومت میں شامل تین بڑی اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی‘ایم کیو ایم اورجے یوآئی(ف) کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے راہنماﺅں سے آج ملاقاتیں کریں گے جن میں نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں ہونے والے مسلم لیگ نون کے اجلاس کے فیصلوں پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے علاوہ فوری انتخابات اور نگراں حکومت کے معاملے پر مشاورت کریں گے اور حکومتی مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا.
نجی ٹی وی نے وزیراعظم ہاﺅس کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہبا ز شریف آج وزیراعظم ہاﺅس میں تین بڑی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم ایم کیو ایم کے سینئر راہنما خالد مقبول صدیقی سے دن 12 بج کر .
30 منٹ پر‘جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے شام ساڑھے چار بجے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے شام 6 بج کر 15 منٹ پر ملاقات کریں گے.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے