نوازشریف کا وزیراعظم کو اتحادیوں کو الیکشن پر آمادہ کرنے کا ٹاسک
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم کو اتحادیوں کو الیکشن پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی نعیم اشرف بٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہا ہے کہ اتحادیوں کو کہا جائے کہ معیشت سنبھالنے کا نیا مینڈیٹ چاہئیے۔سخت فیصلے تب کیے جا سکتے ہیں جب کچھ عرسے بعد تدراک بھی کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ سخت فیصلے کرنے بھی ہیں تو یقین دہانی کروائی جائے کہ انتخابات 2023 میں ہوں گے۔عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہوگا۔حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت مکمل کرنے اور آمادگی پر ہو گا۔لیگی رہنما کے مطابق فوری انتخابات کے بعد موجودہ طرز پر مخلوط حکومت بنائی جا سکتی ہے۔
عالمی اداروں سے گفتگو اور بڑے فیصلوں کے لیے لانگ ٹرم حکومت ضروری ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے راہنماﺅں سے آج ملاقاتیں کریں گے جن میں نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں ہونے والے مسلم لیگ نون کے اجلاس کے فیصلوں پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے علاوہ فوری انتخابات اور نگراں حکومت کے معاملے پر مشاورت کریں گے اور حکومتی مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔موسم کی خرابی کی وجہ سے ان کا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ نہیں کر سکا۔وزیراعظم آج صبح اتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔ شہباز شریف حکومتی مستقبل سے متعلق آپشنر اتحادی جماعتوں کے قائدین کے سامنے رکھیں۔تمام اتحادی جماعتوں کی منظوری کے بعد ہی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔ اجلاس میں انتخابی اجلاس پر بھی مشاورت ہو گی۔وزیراعظم کابینہ کو اہم ایشوز پر اعتماد میں لیں گے۔