ویرات کوہلی کشمیر پریمیئر لیگ، سیزن 2میں مدعو
لاہور : پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے اگلے ایڈیشن کے لیے ہندوستانی سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو مدعو کرنے کے خیال کی حمایت کی ہے۔ راشد لطیف اس وقت کے پی ایل کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ ہمیں ویرات کوہلی کو دعوت نامہ بھیجنا چاہیے تھا لیکن کھیلنے کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کے لیے تمام کرکٹ بورڈز بشمول بی سی سی آئی ، کو دعوت نامے بھیجنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم، حقیقت پسندانہ طور پر دیکھا جائے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے کوہلی کی لیگ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کے پی ایل کے پہلے سیزن سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہرشل گبز نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ایونٹ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔