ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، سعودی عرب
ریاض: سعودی وزیر خارجہ عادل الجیر کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجیر کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے جارحانہ کردارکی وجہ سے ہی صورت حال بہت سنگین ہوچکی ہے، عالمی برادری ایران کے جارحانہ کردار کو لگام دینے کے لیے پرعزم ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجیر نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا، سعودی عرب بغداد کےساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی معیشت کوبھی متاثر کریں گی اور ہر شخص ہی متاثر ہوگا جب کہ بین الاقوامی جہاز رانی میں رخنہ ڈالیں گے تو اس کے توانائی کی سپلائی پراثرات ہوں گے۔