امریکی شہری 111 ٹی شرٹ پہن کر میراتھن میں شریک

امریکی شہری 111 ٹی شرٹ پہن کر میراتھن میں شریک

اڈاہو: امریکی شخص نے سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 111 ٹی شرٹ پہن کر نصف میراتھن دوڑ مکمل کی اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروالیا ہے۔

گنیز بک کے 200 ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ رش نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی (میتھ) کے فروغ کے لیے اس مہم میں حصہ لیا۔ ریاسٹ اڈاہو کے مشہور پوٹیٹو میراتھن میں انہوں نے 111 ٹی شرٹ پہن کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ واضح رہے کہ میراتھن دوڑ مکمل کرنے کے لیے 26 میل اور 300 گز کا فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے تاہم ڈیوڈ نے نصف فاصلہ طے کیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے