پلاسٹک لنچ باکسس بچوں کیلئے نقصان دہ یا فائدہ مند
اسکول جانے والے بچوں میں پلاسٹک لنچ باکس کا استعمال ان کی صحت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔مائیں بچوں کو اسکول کیلئے پلاسٹک کے بنے لنچ باکس، المونیم فوائل یا پلاسٹک ریپ( جو عموماً پراٹھا لپیٹنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے) میں کھانے کی چیزیں رکھ کر دیتی ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک اور ایلومینیم بچوں کے ہارمونز پر اثر انداز ہوتا ہے اور جسم کو ضروری معدنیات سےبھی محروم کردیتا ہے لہذا اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے پلاسٹک اور ایلومینیم کے متبادل میں اسٹیل کے لنچ باکس کے استعمال پر زور دیا ہے۔