اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سینچری

اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سینچری

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ڈالر اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 200 روپے کا ہو گیا۔ جب کہ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 68 پیسے مہنگا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 197.66 روپے کا ہو گیا۔ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈالر کی قیمت 180 سے نیچے ہونی چاہئیے تھی، ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا فوطان آئے گا۔
ملک کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سینچری مکمل کر لی۔گذشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر196روپے سے تجاوز کر گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر200روپے سے صرف1 روپے کی دوری پر تھا ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے