انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ،لیور پول نے سائوتھمپٹن کو 1-2 سے ہرا دیا

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ،لیور پول نے سائوتھمپٹن کو 1-2 سے ہرا دیا

لندن: انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں لیور پول نے سائوتھمپٹن کو شکست دے دی، یہ لیورپول کی لیگ میں 37 میچز کھیلنے کے بعد 27 ویں فتح ہے۔تاکومی منامنو اور جوئل میٹیپ نے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم لیور پول کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔
سینٹ میریز سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان سائوتھمپٹن اور لیور پول کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا ،سائوتھمپٹن کی طرف سے پہلا گول نیتھن ریڈمنڈ نے 13ویں منٹ میں سکور کیا ، لیور پول کی طرف سے پہلا گول تاکومی منامنو نے 27ویں منٹ پر سکور کیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے