حکومت کا غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

حکومت کا غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک کی معاشی تشویشناک صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں دیگر ممالک سے منگوائی جانے والی اشیاء کی فہرست وزیراعظم کو پیش کی گئی جب کہ حکام نے پرتعیش اشیاء کی مد میں اخراجات کی تفصیلات سے متعلق بھی اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی ، شرکا نے معاشی مشکلات سے نمٹنے کےلیے سخت فیصلے کرنے پر اتفاق کیا جس کے نتیجے میں روپے کی بے قدری میں کمی آئے گی ۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا حکم دیا ، حکومتی فیصلے کا فوری طور پر اطلاق ہوگا ، اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پرتعیش اشیاء کی درآمد پر زرِمبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے