پنجاب حکومت کے معاملے میں ن لیگ بڑی کنفیوژن کا شکار
اسلام آباد: آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہو گا اور پارلیمان ایسے اراکین کی نااہلی کی مدت کے تعین کے لیے قانون سازی کر سکتی ہے اس فیصلے کے بعد اب یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ کیا ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں منحرف اراکین سے ووٹوں کی مدد سے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے والے حمزہ شہباز کام جاری رکھ سکیں یا پھر انہیں دوبارہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنا ہو گی.