شاہد خاقان عباسی کی ڈالر بچانے کیلئے لوڈ شیڈنگ کرنے کی تجویز
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے ڈالر بچانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کرنے کی تجویز دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق سماء نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ صفر کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے ہر ایک گھنٹے میں سوا سو ملین ڈالر چاہیے ، اگر ایک مہینے کے لیے ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کم کرنی ہے تو اس کے لیے سوا سو ملین ڈالر کی ضرورت ہے ، اگر آپ نے ڈالر بچانے ہیں تو پھر آپ کو ایک دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنی پڑے گی ۔
شاہد خاقان عباسی:
ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کر کے سوا سو ڈالر بچا سکتے ہیں۔ یا ڈالر بچا لیں یا لوڈشیڈنگ سہ لیںیہ ہوتی ہے گورننس، یہ ہوتا ہے تجربہ 👏🏻😂#امپورٹڈ__حکومت___نامنظور pic.twitter.com/HpXOP2hJ5q
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) May 19, 2022